چارسدہ میں صحافیوں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 19:54

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انشیٹیوز(سی پی ڈی آئی ) اور سا ئبان ڈو یلپمنٹ آر گنائز یشن کی جانب سے یورپی یونین کے پراجیکٹ " ترقی یافتہ پاکستان کے لیے جمہوری مقامی طرز ِحکمرانی" کے تحت ضلع چارسدہ میں صحافیوں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں کومعلومات تک رسائی کے قانون ، خیبرپختونخواہ معلومات کاحق کے قانون 2013کے اہم خدوخال سے متعلق ، معلومات کاحق کے قانون 2013 کے تحت درخواست دینے کے طریقہ اور تحقیقا تی صحافت کے لییاس قانون کیاستعمال اور بہتر رپورٹنگ پرخصوصی تربیت دگئی۔

سی پی ڈی آئی کے جمشید طارق ، شمس الہادی، عنبرین نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور صحافت کا کردار سترہویں صدی سے ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

پریس اور میڈیا کو نمایاں طور پر نگران، عوامی مفاد کے محافظ، حکمران اور عوام کے درمیان ایک پل اور شہریوں کیلئے اپنی آراء بیان کرنے کے ایک ذریعے کے طور پر لیا جاتا ہے۔ انکا کردار ہماری سوسائٹی میں بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں سرکاری اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھنا ، شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ، شہریوں اور حکمرانوں کے درمیان پٴْل کا کردار ادا کرنا ہے۔

اسکے علاوہ شہریوں کو معلومات فراہم کرنا ان کی تربیت کرنے اور سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے میں میڈیا انتہائی اہم کردار کا حامل ادارہ ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد خیبرپختونخواہ معلومات کاحق کے قانون 2013 کے استعمال سے متعلق صحافیوں کو رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ امید کی جاتی ہے کہ صحافی خیبرپختونخواہ معلومات کاحق کے قانون2013کو تحقیقا تی صحافت کیلئے استعمال کرنے کی خاطر مفید پائیں گے۔

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر صحافیوں کے ساتھ کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سا ئبان ڈو یلپمنٹ آر گنائز یشن کے محمد عارف خان نے کہا کہ لوگوں میں قانون کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کا کام کمشن کا ہے مگر اس کے باوجود ہم صحافیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس قانون کو استعمال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ورکشاپ کے شرکا صحافی براداری نے یورپی یونین اور پراجیکٹ کے پارٹنرز کی خدمات کو سراہا۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کے بعد تحقیقا تی صحافت مزیدمو ئثر طریقے سے انجام دینے میں مدد ملے گی۔ ورکشاپ کا انعقاد یورپی یونین کے پرا جیکٹ" ترقی یافتہ پاکستان کے لیے جمہوری مقامی طرز ِحکمرانی" کے تحت کیا گیا،جس میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشییٹوز(سی پی ڈی آئی ) اور فریڈرک نو مین فاؤنڈیشن باہمی شراکت دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :