ٹل شہرمیں رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ صفائی مہم کا آغاز

بدھ اپریل 19:57

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ہنگو کے تحصیل ٹل شہرمیں رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔تحصیل ناظم حاجی پیاو زار کی قیادت میں ٹل شہر میں صفائی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹل انتظامیہ افسران اور سیاسی و سماجی حلقوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم حاجی پیاو زار نے کہا کہ تحصیل حکومت کے زیر اہتمام ٹل رنگ روغن منصوبے کے تحت ٹل شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کو مکمل طور پر صاف ستھرا بھی رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی کی اس مہم میں علاقہ عوام کا خصوصی تعاون نا گزیر ہے۔ تحصیل ناظم و دیگر نے کہا کہ صفائی مہم سے علاقے میں مختلف موذی امراض کا بھی خاتمہ ہو جائے گا جبکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے لئے تحصیل حکومت ٹل ہر ممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اورگھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :