آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ،اہم میچ خیبر لنڈیکوتل کلب نے مقابلہ دو صفر سے جیت لیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:57

آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ،اہم میچ خیبر لنڈیکوتل کلب نے مقابلہ دو ..
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ۔اہم میچ خیبر لنڈی کوتل کلب نے ممہ خیل نورنگ سے سخت مقابلے کے بعد دو صفر سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ملک امان اللہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میںٹل کے ناظم شہزاد خان کی تعاون سے جاری آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ خیبر لنڈی کوتل کلب اور ممہ خیل کے درمیان کھیلا گیا جس میں خیبر لنڈی کوتل کلب نے سخت مقابلے کے بعد دو صفر سے جیت کر میچ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اس موقع پر ہنگو،اورکزئی اور کرم ایجنسی سے علاقہ عوام نے شرکت کی۔ میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ملک امان اللہ تھے جس نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ناظم شہزاد خان کے لئے 20ہزار روپے نقد اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ملک امان اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سپورٹس پر خطیر رقوم خرچ کر کے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھاجبکہ ویلج سطح پر سپورٹس کی مد میں بلدیاتی ناظمین کو فنڈز فراہم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹل شہر میں اس طرح کے کھیل کھود کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی زہنی نشونما کے ساتھ ساتھ نوجوان نشہ و دیگرغلط قسم کی سرگرمیوں سے بچ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹل میں ٹیلنٹ موجود ہے تا ہم یہاں کے نوجوانوں کے لئے کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹل کے نوجوانوں کی صحت مند مستقبل کے لئے ٹل کے سپورٹس میدان آباد رکھیں گے اور نوجوانوں کے کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے۔