الیکشن سے قبل تحریک لبییک بھی سیاسی اتحاد کے لیے متحرک

تنہا الیکشن لڑنا نہیں چاہتے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، خادم حسین رضوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 19:13

الیکشن سے قبل تحریک لبییک بھی سیاسی اتحاد کے لیے متحرک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018 ء) :الیکشن سے قبل تحریک لبییک بھی سیاسی اتحاد کے لیے متحرک ہو گئ۔سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ تنہا الیکشن لڑنا نہیں چاہتے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔اگر کسی نکتے پر اتفاق ہو جائے تو اتحاد ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں سیاسی اتحاد کی تلاش میں جوڑ توڑ کرنے میں مشغول نہیں ہیں۔

ایسے میں الیکشن سے قبل تحریک لبییک بھی سیاسی اتحاد کے لیے متحرک ہو گئ۔

(جاری ہے)

سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ تنہا الیکشن لڑنا نہیں چاہتے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔اگر کسی نکتے پر اتفاق ہو جائے تو اتحاد ہو سکتا ہے۔ایسے میں خادم رضوی نے ان جماعتوں سے اتحاد کو مسترد کر دیا جنہوں نے حکومت کے ساتھ شامل رہنے کے باوجود لاؤڈ سپیکر پر پابندی‘ ختم نبوت کے حلف نامے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دن کو تخت پر لانا ہے ۔ہم فنڈنگ کے بغیر کام کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ ہماری تحریک میں شریک ہو رہے ہیں۔جلد ہی منشور اور انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔