Live Updates

عمران خان کے ترجمان نے بشریٰ بی بی کے بنی گالہ چھوڑ جانے کی خبر کی حقیقت بتا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اپریل 2018 19:26

عمران خان کے ترجمان نے بشریٰ بی بی کے بنی گالہ چھوڑ جانے کی خبر کی حقیقت ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018 ء) عمران خان کے ترجمان نے بشریٰ بی بی کے بنی گالہ چھوڑ جانے کی خبر کی حقیقت بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز پر ایک خبر گردش کرتی رہی ہے کہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خبر میں دعوی کیا گیا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی ہیں۔

اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بنی گالہ چھوڑ جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔ بشریٰ بی بی بنی گالہ چھوڑ کر نہیں گئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات