شاہراہ نیلم پر2سال سے پیچ ورک نہ ہو سکا‘پیچ ورک کے سالانہ فنڈز ہوا میں تحلیل شاہراہ نیلم پر سلائیڈنگ صفائی کے نام پر خطیر فنڈز بھی غائب ‘شاہراہ نیلم محکمہ کی غفلت و عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈرات میں بدل گئی

بدھ 25 اپریل 2018 19:59

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) شاہراہ نیلم پر2سال سے پیچ ورک نہ ہو سکا ۔پیچ ورک کے سالانہ فنڈز ہوا میں تحلیل شاہراہ نیلم پر سلائیڈنگ صفائی کے نام پر خطیر فنڈز بھی غائب شاہراہ نیلم محکمہ کی غفلت و عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈرات میں بدل گئی ‘روٹین کے سالانہ مرمتگی کے فنڈز کہاں استعمال ہو رہے ہیں کسی کو ئی علم نہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2سال سے شاہراہ نیلم نوسیری آٹھمقام ،آٹھمقام کیل ،گریس ویلی روڈ پر کسی ایک پوائنٹ پر بھی مرمتگی بہترگی یا پختگی نہیں کی گئی بلکہ بارشوں و برف باری کے دوران رستہ بند ہونے کی صورت میں اکثر مقامات پر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولتے ہیں محکمہ شاہرات نیلم خواب خرگوش میں عوامی شکایات کو خاطر میں لانے کے بجائے نظر انداز کیا جاتا ہے عوام محکمہ کی ناقص ترین کارکردگی اور سالانہ پیچ ورک کے نام پر خطیر فنڈزکے غائب ہونے پر سراپا احتجاج

متعلقہ عنوان :