محکمہ مال نیلم کے نائب تحصیلدار اور محکمہ جنگلات کے ستائے غریب افراد انصاف کیلئے وادی نیلم سے مظفرآباد پہنچ گئے

بدھ اپریل 19:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) محکمہ مال نیلم کے نائب تحصیلدار اور محکمہ جنگلا کے ستائے غریب افراد انصاف کے حصول کیلئے وادی نیلم سے مظفرآباد پہنچ گئے۔گھر کا کام مفت میں نہ کرنا غریب افراد کیلئے ایک جرم ب گیا ۔نائب تحصیلدار نے غریبوں کا جینا محال کرتے ہوئے محکمہ جنگلات سے رہائشی مکان خالی کرانے کا نوٹس جاری کر ا دیا۔

سنٹرل پریس کلب سائیلین ڈیسک میں ضلع نیلم کے گاؤں نیلم کے رہائشی غلام صوفی،جیلانی ولد محمدہ صوفی نے صحافیوں کو بتایا کہ نائب تحصیلدار راجہ فرمان علی طویل عرصہ سے ہم غریبوں سے مفت کام کرواتا رہا ہے ۔گذشتہ دنوں ہمیں گھر کا کام کرنے کیلئے بلایا مگر ایک مجبوری کے تحت ہم نہ جا سکے تو موصوف نے ہمارا راستہ بند کرتے ہوئے گالم گلوچ او ر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

پھر ہم نے مفت کا م کرنے سے مکمل انکار کر دیا۔ج سر راجہ فرمان نائب تحصیلدار نے محکمہ جنگلات میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے ہمیں رہائشی مکان خالی کرانے کا نوٹس جاری کروا دیا ہے نوٹس میں محکمہ جنگلات نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا گھر جنگلات کے رقبہ میں ہے جبکہ اسی جگہ 70کے قریب گھر دیگر بھی بنے ہوئے ہیں اُن میں سے کسی کو نوٹس نہیں دی گیا۔

صرف ہمیں گھر خالی کرانے کا نوٹس دیا جانا سراسر ظلم ہے۔ہم 30سی35سالوں سے اسی جگہ پر رہائش پذیر میں ایک مکان میں چار بھائی رہتے ہیں۔ہمارے پاس اس گھر کے علاوہ کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں اگر مفاد سرکار میں ہمارا ہی گھر مسمار کیا جانا ضروری ہے تو ہمیں متبادل اراضی دی جائے۔وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری چیئرمین احتساب بیورو ہمیں انصاف فراہم کریں اور عہدے کاناجائز استعمال کر کے غریبوں کو دربدر اور ظلم و تشدد کرنے والے نائب تحصیلدار راجہ فرمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :