یو اے ای میں مقیم پاکستانی پل کا کردار ادا کررہے ہیں‘ وزیراعظم

متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 19:59

یو اے ای میں مقیم پاکستانی پل کا کردار ادا کررہے ہیں‘ وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں‘ یو اے ای میں مقیم پاکستانی پل کا کردار ادا کررہے ہیں‘ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، یو اے ای میں مقیم پاکستانی پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے یو اے ای کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔