ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی بدعنوانی سے متعلق شکایات(کل) سنیں گے

بدھ 25 اپریل 2018 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات (کل)جمعرات کو سہ پہر 2 بجے سے 4 بجے تک سنیں گے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایت پر انہوں نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات راولپنڈی بیورو کے دفتر میں خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔