وزیراعظم سے گورنمنٹ کالج فار وومن کہوٹہ کی طالبات اور اساتذہ کی ملاقات، طالبات کو حکومتی امور سے آگاہ کیا گیا

بدھ اپریل 20:06

وزیراعظم سے گورنمنٹ کالج فار وومن کہوٹہ کی طالبات اور اساتذہ کی ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنمنٹ کالج فار وومن کہوٹہ کی طالبات اور اساتذہ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے طالبات سے بات چیت کی اور حکومتی امور کی انجام دہی کی تفصیلات سے آگاہ کیا، کالج کی پرنسپل اور سٹاف نے وزیراعظم کو ادارے کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنمنٹ کالج فار وومن کہوٹہ کی طالبات اور اساتذہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے طالبات سے بات چیت کی اور حکومتی امور کی انجام دہی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کالج کی پرنسپل اور سٹاف نے وزیراعظم کو ادارے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ گورنمنٹ کالج فار وومن کہوٹہ کے مسائل حل کریں گے۔