پاکستان کرکٹ کپ ،سخت گرمی کی وجہ سے افتتا حی میچ میں شا ئقین کرکٹ کی عدم دلچسپی

بدھ اپریل 20:14

پاکستان کرکٹ کپ ،سخت گرمی کی وجہ سے افتتا حی میچ میں شا ئقین کرکٹ کی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) تیسرا ون ڈے پاکستان کرکٹ کپ ٹورنامنٹ سخت گرمی کی وجہ سے افتتا حی میچ میں شا ئقین کرکٹ کی عدم دلچسپی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیسرا پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ افتتاحی میچ بلوچستان اور پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سخت دھوپ اور گرمی کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی رہی اور اسٹڈیم انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کو دھوپ سے بچانے کے لیے کسی قسم کا انتظام نہ کیا جس کی وجہ سے میچ کے دوران 22000 نفوس کی گنجائش والے اسڈیم میں صرف چند سو افراد افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے آئے ۔