فیصل آباد،تیسراپاکستان کپ کیلئے سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات

بدھ 25 اپریل 2018 20:14

فیصل آباد،تیسراپاکستان کپ کیلئے سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) تیسراپاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کپ سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اقبال اسٹڈیم فیصل آباد میں تیسرے پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے اپنے موٹر سائیکل اپنے پاس ہی پارک کیے جبکہ پبلک کے لیے اسٹڈیم سے ایک کلومیٹر دور موٹر سائیکل اسٹینڈ بنایا گیاسیکورٹی انتظامات کے دوہرے معیار پر پولیس اہلکاروں اور شائقین کرکٹ کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہوتا رہاسیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :