پاکستان اور قازقستان کے مابین تعلقات مزید مستحکم اور اقتصادی روابط بڑھائے جائیں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قازقستان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 20:14

پاکستان اور قازقستان کے مابین  تعلقات مزید مستحکم اور اقتصادی روابط ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط بڑھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی ، وزیراعظم نے نئے تعینات ہونے والے سفیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط بڑھائے جائیں۔