نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی ملک کو نہیں،آصف زرداری

اس نے جمہوریت کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کو شش کی ہم نے ہرمقام پر بچایا،ہم نے اعلیٰ عدالتوں کا احترام کیا،کر تے ہیں ا ور کرتے رہیںگے، یہ لوگ ہمیشہ کی طرح سوچ رہے ہیں کہ کوئی ادارہ ہمارے پیچھے آئے پیپلز پا رٹی پا ر لیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 20:14

نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی ملک کو نہیں،آصف زرداری
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پا رٹی پا ر لیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے ملک کو نہیںاگر ملک کو تر جیح دی ہوتی توآج ملک پر اتنا قرضہ نہ ہوتا ا ِنہوں نے جمہوریت کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کو شش کی ہم نے جمہوریت کو ہرمقام پر بچایاہم نے آج تک اعلیٰ عدالتوں کا احترام کیا ا ور کر تے ہیں ا ور کرتے رہیںگے یہ لوگ ہمیشہ کی طرح سوچ رہے ہیں کہ کوئی ادارہ ہمارے پیچھے آئے لیکن وقت گزر گیا ہے اِ نکی منافقت عوام کے سامنے آگئی ہے پا کستان پیپلز پا رٹی اب اِنشاء اللہ پنجاب میں بھی ا پنی حکومت بنا ئیگی بھٹو کے جیالے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر یں تا کہ کامیابی حا صل ہو سکے پی وا ئی ا و پا ر ٹی کی ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے نوجوان الیکشن کی تیا ریا ں شروح کر دیں نادارہ نے قومی شناختی کارڈ پر ڈبل فیس کر کے عوام کو ووٹوں سے محروم کر نے کی ایک بھونڈی سا زش کی گئی ہے اِن خیا لات کا ا ظہا ر انہوں نے پی وا ئی او پنجاب کے صدر زہیب بٹ ا ور محمد آصف خان بلوچ کی قیا دت میں ملنے وا لے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایک نے وفاق کو ا ور دوسرے نے پنجاب کو ا نتہاہ سے زیادہ نقصان پہنچا یامسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں برُی طرح نا کام ہو گی پی پی پی کی جڈیں عوام میں ابھی بھی موجودہ ہیں۔