ایران،شاہی مقبرے کی کھدائی کے دوران رضا شاہ پہلوی کی حنوط شدہ لاش برآمد
خاندان کولاش تک رسائی دی جائے،ڈاکٹروں اور ماہرین کو لاش کے جائزہ کی اجازت دی جائے،آخری ولی عہد رضا پہلوی
بدھ 25 اپریل 2018 20:18
(جاری ہے)
‘ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کو شھررے میں عبدالعزیم کے مزار کے قریب کھدائی میں ایک لاش ملی ہے جو کہ ممکنہ طور پر رضا شاہ پہلوی کی ہو سکتی ہے۔
اس حنوط شدہ لاش کی جو تصاویر سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا میں شائع کی گئی ہیں ان میں اس لاش کی مماثلت ان تصاویر سے بہت زیادہ ہیں جب رضا شاہ پہلوی کی لاش ایران لاتے وقت کھینچی گئی تھیں۔ایران کے آخری ولی عہد رضا پہلوی نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’خاندان کو اس لاش تک رسائی دی جائے اور خاندان کے تجویز کردہ ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم کو اس لاش کا جائزہ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ اس لاش کی حتمی تصدیق ہو سکے۔‘رضا پہلوی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رضا شاہ پہلوی کو ایران ہی میں دوبارہ دفن کیا جائے اور احترام کے ساتھ۔ ان کو دوبارہ ایران میں اگر جدید ایران کے بانی یا بادشاہ کے طور پر دفن نہیں کرنا تو کم از کم ایرانی عوام کے ایک عام سپاہی اور خادم کے طور پر دفن کیا جائے۔ رضا شاہ پہلوی کی قبر پر باقاعدہ نشانی ہو تاکہ ایرانی عوام کو معلوم ہو کہ یہاں کون دفن ہے۔‘بی بی سی فارسی کے مطابق جس صحافی نے حنوط شدہ لاش کی دریافت کی خبر شائع کی تھی ان کا کہنا ہے کہ یہ لاش ایک پکے احاطے کے اندر سے دریافت ہوئی ہے۔ اس لاش کے ساتھ تلوار کی قسم کی چند اشیا بھی دریافت کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ جب رضا شاہ پہلوی کو ایران میں دفن کیا گیا تھا اس وقی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کو فوجی لباس پہنایا ہوا تھا۔اس خبر کے بعد متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آیا یہ لاش اب بھی شھرری کے شاہی مقبرے کی جگہ پر ہی ہے یا اس کو وہاں سے نکال کر کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد نیوز چینل ہیریٹیج ہاؤس نے شھرری سے ملنے والی لاش کی تصاویر نشر کیں۔ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ اس لاش کی تصاویر سے تقویت ملتی ہے کہ یہ لاش رضا شاہ پہلوی ہی کی ہے۔تاہم عبدالعزیم کے مزار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رضا شاہ پہلوی کی لاش ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔تہران سٹی کونسل کے ممبر حسن خلیل عابدی جو ہریٹیج اور کلچرل افیئرز کی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے اثنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’چاہے یہ لاش کسی کی بھی ہو لیکن اس حنوط شدہ لاش کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔‘تہران سٹی کونسل کے ایک ممبر نے بتایا کہ یہ لاش عبدالعزیم کے مزار کے مغربی حصے میں کھدائی کے دوران ملی ہے۔رضا شاہ پہلوی کا مقبرہ عبدالعزیم کے مزار کے ساتھ بنایا گیا تھا۔ اس مقبرے کو ایران میں انقلاب کے آغاز میں صادق خلخیلی نے تباہ کروایا تھا۔صادق خلخیلی کو آیت اللہ خمینی نے انقلابی عدالت کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ صادق خلخیلی نے اپنی یادداشت میں لکھا تھا کہ ان کو حیرت ہے کہ رضا شاہ کے مقبرے کی تباہی کے وقت ان کو اس میں لاش نہیں ملی تھی۔رضا شاہ پہلوی دوسری جنگ عظیم میں الائیڈ فورسز کی جانب سے ایران پر قبضے کے بعد ایران چھوڑ گئے تھے اور کئی سالوں بعد ان کا انتقال جنوبی افریقہ میں جلا وطنی میں ہوا۔ان کی لاش کو کچھ عرصہ مصر میں رکھا گیا لیکن تقریباً 70 سال قبل ان کی لاش کو کعبہ کا طواف کروا کر تہران لایا گیا۔ ان کی لاش کو شھرری میں دفن کیا گیا۔رضا شاہ پہلوی کو 17 مئی 1944 میں شھرری میں مقبرے میں دفن کیا گیا۔ اس مقبرے کو آرکیٹیکچر کے پرفیسر اور یونیورسٹی آف تہران میں فائن آرٹس کے سربراہ محسن فروغی نے ڈیزائن کیا۔یاد رہے کہ جنوری 1979 یعنی انقلاب سے ایک ماہ قبل ایران میں افواہیں پھیل گئی تھیں کہ رضا شاہ پہلوی اپنے والد کی لاش کے ہمراہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ تاہم رضا شاہ پہلوی کی اہلیہ فرح پہلوی نے اس خبر کی تردید کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.