Live Updates

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ(کل) سنایا جائے گا

ْاسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کیس کا فیصلہ سنائیں گے

بدھ 25 اپریل 2018 20:26

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ(کل) سنایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ(کل) جمعرات کو سنائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اس کیس میں کچھ تحریری چیزیں جمع کرانا ہے تو کرادیں۔

(جاری ہے)

اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کمپنی کا خط جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مکل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔خط میں کہا گیاہے کہ خواجہ آصف کمنپی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔عدالت نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں محفوظ کرلیا تھا اور اب کیس کا فیصلہ(آج) جمعرات کو سنائے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جس کے لیے تمام فریقین کو کل کے لیے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات