فیصل آباد،ورلڈملیریا ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 20:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ورلڈملیریا ڈے کے موقع پر آگاہی واک تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ورلڈ ملیریا ڈے کے موقع پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی قیادت ڈی ایچ او فیصل آباد نے کی آگاہی واک میں محکمہ صحت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی واک محکمہ صحت کے دفاتر سے شروع ہوئی اورضلع کونسل چوک میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیزن کے شروع میں عوام مچھر سے بچائو کے طریقے اپنائے جس میں مچھر دانی میٹ کا استعمال ہے پاکستان جس خطے میں واقع ہے وہاں ملیریا پیدا کرنے والے مچھر کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں اس موذی مرض سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں جس میں مچھر دانی کا استعمال میٹ اور کوائل کا استعمال ہے بچوں کو مچھر کے کاٹنے سے بچانے کیلئے مختلف قسم کے آئل بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :