Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی توانائی بلال احمد ورک کا استعفیٰ منظور کر لیا

ورک نے مسلم لیگ (ن)چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ، ابھی تک قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا

بدھ 25 اپریل 2018 20:28

سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی  توانائی بلال احمد ورک کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی بلال احمد ورک کا استعفیٰ منظور کر لیا۔بلال احمد ورک نے مسلم لیگ (ن)چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم بلال احمد ورک نے ابھی تک قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی بلال احمد ورک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہو گئے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین کے عہدے سے بلال ورک کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے،بلال احمد ورک گزشتہ دنوںمسلم لیگ( ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلال احمدورک نے ابھی تک قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی نہیں دیا ہے،دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے بلال ورک کا استعفیٰ منظور ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات