بیرون ممالک میں سیالکوٹ کی مصنوعات کی بہت مانگ ہے، بلجیئم سفیر

سیالکوٹ کی سپورٹس مصنوعات کا دنیا بھر سمیت ہماری تجارتی منڈیوں میں مانگ ہے ۔ سیالکوٹ کے مختلف صنعتی یونٹوں کا سسٹم عالمی معیار کے عین مطابق ہے، تقریب سے خطاب

بدھ اپریل 20:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان میں بلجیم کے سفیر فرینڈرک ورڈن نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں سیالکوٹ کی مصنوعات کی بہت مانگ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن میںایک اجلاس سے دوران خطاب کیا اس موقع پر چئیر مین حسنین افتخار چیمہ ، عارف چوہدری سلمان رانا ، خرم اسلم بٹ ، خرم خان ، قیصر محمود چوہدری فیضان الحق مرزا ، یونس سونی، ارشد جاوید صندل ، اعجاز غوری،رانا نصیر، زیشان طارق، سیٹھ افتخار، شیخ عارف محمود ، اعجاز اے کھوکھر سمیہت دیگر موجود تھے بلجیم کے سفیر نے کہا کہ سیالکوٹ کی سپورٹس مصنوعات کا دنیا بھر سمیت ہماری تجارتی منڈیوں میں مانگ ہے انہوں نے کہا میں نے سیالکوٹ کے مختلف صنعتی یونٹوں کا دورہ کیا وہاں انکا سسٹم عالمی معیار کے عین مطابق ہے انہوں نے کہا کہ مجھے سیالکوٹ میں صنعتی یونٹوں کا دورہ کر کے بے حد خوشی ہوئی انکا سارا سسٹم عالمی معیار کے عین مطابق ہے اس موقع پر چئیر میں پاکستان سپورٹس گدز ایسوسی ایشن حسنین افتخار چیمہ نے سپاس نامہ پڑھتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی انڈسڑی ایک کاٹیج انڈسٹری ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے ہمارے ہاں بین القوامی معیار کے برانڈ تیار کیے جاتے ہیں اور یورپی یونین میں ہماری مصنوعات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے