ْ سیالکوٹ، لاکھوں روپے مالیت کے 5تولے طلائی زیوارات میں خورد بردکرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 25 اپریل 2018 20:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پالش کے لئے دیئے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 5تولے طلائی زیوارات خورد بردکرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اقبال روڈ پر خاتون طاہر گلشن نے دوکاندارعالم زیب کو لاکھوں روپے مالیت کے پانچ تولے طلائی زیورات پالش کرنے کے لئے دیئے جو اس نے واپسی کے تقاضے پر واپس نہ کئے بلکہ خورد برد کرلئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :