دریاخان ،دسویں جماعت کے اغواء ہونے والے طالب علم کی نعش نہر سے برآمد

مقدمہ درج، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا

بدھ اپریل 20:38

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) دسویں جماعت کے اغواء ہونے والے طالب علم کی نعش نہر سے برآمد پولیس نے قبضہ میں لے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے متحرک تفصیلات کے مطابق چک نمبر 11کے رہائشی دسویں جماعت کے طالب علم محمد فیصل کو دو افراد چندروز قبل زبردستی گھسیٹ کر موٹر سائیکل پر اغواء کرکے لے گئے تھے مغوی کی نعش گزشتہ روز تھل کینال سے مل گئی ہے جس کو مبینہ طور پر قتل کرکے نہر میں پھینک دیا گیا تھا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی اور شک کی بنیاد پر پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پرحراست میں لیا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :