غنڈہ گردعناصر سے سمجھوتے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ ترجمان ڈی جی پی آر

سیکریٹری اطلاعات نے یونین عہدیداروں کو مطالبات کی منظوری کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ،ملازمین کی اکثریت نے دفتر جائیں کر لیا ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر معطل ہونے والے یونین عہدیدار اورملازمین شوزکاز نوٹس کے جواب داخل کرائیں ملازمین اورقیمتی ریکارڈکی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔بیرونی عناصراورشرپسندوںدفتر داخل نہیں ہو سکتے یونین عہدیداراحتساب سے بچنے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے مزاربابا غیب شاہ کی کروڑوں روپے کی رقم خردبرد کی شر پسند عناصر نے ڈرا دھمکا کر یونین کے نام پر ملازمین کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔یونین عہدیدار ملازمین سے غلط بیانی کررہے ہیں ‘ ترجمان

بدھ 25 اپریل 2018 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ترجمان محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی اور دفتر میں خوف و ہراس پھیلا کرسرکاری امور میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر سے سمجھوتے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سیکریٹری اطلاعات نے یونین عہدیداروں کو مطالبات کی منظوری کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ۔یونین عہدیدارایسی خبریں پھیلا کر ملازمین کو گمراہ کر رہے ہیں ۔

ملازمین کی اکثریت ڈی جی پی آر دفتر میں ڈیوٹی پر واپس پہنچ چکی ہے ۔ غنڈہ گردی اور لیڈی افسران کی توہین کرنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورہنگامہ آرائی پر معطل ہونے والے 21 یونین عہدیدار اورملازمین شوزکاز نوٹس کے جواب داخل کرائیں۔ ڈی جی پی آر کے ترجمان نے کہا کہ چند غنڈہ عناصر کے ہاتھوں ڈی جی پی آر آفس کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرامن اور کام کرنے والے ملازمین کے ڈی جی پی آرآفس میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں۔ملازمین اورقیمتی ریکارڈکی حفاظت کیلئے دفتر میںفول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔بیرونی عناصراورشرپسندوں کو ڈی جی پی آر آفس میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی۔ دفتر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات قیمتی سرکاری ریکارڈ اور افسران کی حفاظت کی وجہ سے کیے گئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ شر پسند عناصر نے ڈرا دھمکا کر یونین کے نام پر ملازمین کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔یونین ملازمین سے غلط بیانی کررہی ہے ، یونین عہدیداراحتساب سے بچنے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے مزاربابا غیب شاہ کی کروڑوں روپے کی رقم خردبرد کی ہے اور اب وہ مزار کی آمدن کے گذشتہ 10سال کے حساب سے بچنے کیلئے غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں ۔

ہنگامہ آرائی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی تخریبی کارروائیوں سے دور رہیں۔کلر ک یونین کی دھمکیاں نہ انتظامیہ کوغیر قانونی کام پر مجبورر کر سکتی ہیں اور نہ ہی ملازمین کو دفتر آنے سے روک سکتی ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حقیقت اب واضح ہو چکی ہے کہ یونین صدرتصور چوہدری نے اپنے بہنوئی کی نوکری میں غیر قانونی توسیع نہ ہونے پرپورے دفتر کے نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی ۔ یونین صدر نے ساتھی ملازمین کو مشتعل کرنے کیلئے خود اپنے سر پر بلیڈ مار کر ایک آفیسر کی طرف سے حملے کا ڈرامہ کیا اوراس کے اس ڈرامے کا پول پولیس کی انکوائری رپورٹ میں کھل چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :