اسلام آباد،پولیس کی کارروائی، غیر اخلا قی سر گر میو ں اور دیگر جر ائم میں ملوث 25ملزمان گرفتار

قبضہ سے 2کلو 170گر ام چرس ،شراب ، اسلحہ بر آمد، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج

بدھ 25 اپریل 2018 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے سب انسپکٹر قائم علی شاہ نے ملزم محمد ندیم سے 1کلو 100گر ام چرس بر آمد کرلی ، تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی افتخارعلی نے ملزم امن آ کا ش سے 20لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ نیلور پولیس کے سب انسپکٹر طا لب حسین اور اے ایس آئی محمد وارث نے ملزم یا سر علی سے 1کلو 70گر ام چرس اورپسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ بہا رہ کہو پویس کے سب انسپکٹر زمحمد اقبال اور محمد امتیا ز نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن اور دو بو تلیں شراب بر آمد کرلی ،تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد شفیق نے غیر محفو ظ طریقہ سے ڈیزل لے جا نے پر ملزم عبد الر حمن کو گرفتار کر لیا، تھا نہ تر نو ل پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے دوملزمان محمد وقار اورصابر علی کو گرفتار ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک عدد خنجر بر آمد کرلیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے سب انسپکٹرز منصور احمد اور شیر احمد نے دو ملزمان زاہد گل اور اکبر علی سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن اور ایک بو تل شراب بر آمد کرلی,تھا نہ سبز ی منڈی پو لیس کے سب انسپکٹر عبد الستار نے محمد عبا س سے 140گر ام چرس بر آمد کر لی،جبکہ اے ایس آئی محمد رشید نے بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر دو ملزمان عبد العز یز اور محمد صفدر کو گرفتار کر لیا،تھانہ کو ہسار پولیس سیکٹر ایف سیون مرکز سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین عورتوں اورتین مردوں کو گرفتار کیا,تھانہ گو لڑ ہ پولیس نے خداداد ہا ئٹس میں غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث چھاپے کے دوران 6عورتوں اور3 مرد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے قحبہ خانوں اور منشیات و شراب فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈائون عمل میں لائیں اور اس گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے ۔انہوں نے ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے افسران و جوانوں کو شاباش دی ۔