گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی منہاس آرٹ گیلری میں پینٹنگز نمائش

بدھ 25 اپریل 2018 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی منہاس آرٹ گیلری میں نامور آرٹسٹ عبدالوہاب اور نذید احمد کی پینٹنگز نمائش ۔

(جاری ہے)

نامور ِآرکیٹیکٹ نیر علی دادا نے نمائش کا افتتاح کیا ،جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،نامور پینٹرڈاکٹر اعجاز انور،جی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان اور شعبہ فائن آرٹس کے چیئرپرسن عرفان اللہ بابر بھی موجود تھے۔عبدالوہاب نے اس موقع پر مغل فنِ تعمیر کی 9سے زائد پینٹنگز نمائش کے لیے پیش کیں،جبکہ نذیر احمد نے پاکستانی دیہاتی علاقوں کی خوبصورتی کو اپنی پینٹنگز میں نمایاں کیا۔کُل 27پینٹنگز نمائش کے لیے پیش کی گئی جبکہ یہ نمائش دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :