وندر میں ایک شخص کوگولیاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،پولیس کی بروقت کارروائی ،دونامزدملزمان گرفتار، مقدمہ درج

بدھ اپریل 20:43

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) لسبیلہ کے دوسرے بڑے صنعتی شہر وندر میں رات گئے قتل کی واردات ایک شخص کوگولیاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیاوندرپولیس کی بروقت کارروائی دونامزدملزمان کوگرفتار کے مقدمہ درج کرلیا،مزیدچارکی تلاش شروع کردی،،پولیس کے مطابق گزشتہ شب میراں پیرروڈ نزدپٹھان کالونی میں نورمحمدولد جان محمدسمالانی ساکن نواب شاہ سندھ حال وندر کوگھرمیں سوتے ہوئے گولیاں مارکرقتل کردیاگیااہلخانہ کے مطابق نامزدکردہ ملزمان کے خلاف ڈی پی اولسبیلہ کی ہدایت پرایس ایچ او وندرتھانہ نبی بخش رونجہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے فیض محمدولدجان محمدجوکہ متوفی کابھائی بتایاجارہاہے اور بھتیجے محمدامین ولدمیرمحمد کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے مزیدچارنامزدملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :