فروغ تعلیم کے حوالے سے پرعزم ہیں ،محمدیعقوب محمدحسنی

دستیاب وسائل کے دائرے میں علاقہ میں ایک مثالی تعلیمی ماحول کاقیام اورحوصلہ افزاء نتائج کاحصول نصب العین ہے ،ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن سکندرآباد

بدھ 25 اپریل 2018 20:43

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن سکندرآبادمحمدیعقوب محمدحسنی نے کہاہے کہ فروغ تعلیم کے حوالے سے پرعزم ہیں ،دستیاب وسائل کے دائرے میں علاقہ میں ایک مثالی تعلیمی ماحول کاقیام اورحوصلہ افزاء نتائج کاحصول نصب العین ہے ،حکومتی اقدمات کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کوبھی فروغ تعلیم کے لئے موثرکردارادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسل معیاری تعلیم سے بہرورہوکرجدیددیناکے چیلنجزکاسامناکرسکیں ،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے آفس میں شہری ایکشن کمیٹی سکندرآبادسوراب کے چیئرمین منیرآزادجنرل سیکریٹری مولانامنیراحمدزہری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، محمدیعقوب محمدحسنی کاان کاکہناتھاکہ دنیامیں وہی قومیں ترقی کے منازل طے کرتی ہیں جوتعلیم کے زیورسے بخوبی آراستہ ہو،جدیدتقاضوں کے پیش نظرنئی نسل کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اورکوتاہی ناقابل تلافی ہوگی ،اساتذہ والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہرطبقہ کو فروغ تعلیم کے لئے عملی کرداراداکرناہوگاتاکہ کل ہمارے بچے ترقی یافتہ دنیاکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکرایک کامیاب انسان کی حیثیت سے زندگی گزارسکیں،تعلیم کے شعبے میں حکومت ہرحوالے سے پرعزم ہے ،محکمہ تعلیم بلوچستان کی مثبت نتیجہ خیزپالیسیوں کی روشنی میں اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ معیاری نتائج کاحصول اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں،علاقہ کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کاباریک بینی سے جائزہ لیکرایک موثرحکمت عملی مرتب کرررہے ہیں تاکہ اساتذہ اورطلباء کودرپیش مسائل کے حل کے ساتھ مطلوبہ نتائج بھی حاصل ہو،انہوںنے شہری ایکشن کمیٹی کے قیام کوسراہتے ہوئے کہاکہ اس پلیٹ فارم کی بدولت ہمیں اپنی زمہ داریوں میں مددحاصل ہوسکے گی ،ان کی نشاندہی اورتعاون کی بدولت علاقہ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال مزیدبہتربنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :