بلوچستان ہائیکورٹ کا قلعہ سیف اللہ میں پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کرنے کا حکم

بدھ 25 اپریل 2018 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز سواتی نے قلعہ سیف اللہ میں پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کرنے کا حکم دے دیاجسٹس اعجاز سواتی کی عدالت میں اکرم شاہ ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی کہ قلعہ سیف اللہ پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکنوں کی جانب سے جلسہ کرنے کے خلاف ایس ایچ او کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج کردیا گیا ہے جس پر جسٹس اعجاز سواتی نے متعلقہ ایف آئی آر معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کاروائی کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔