زیارت کے ضلعی انتظامی اورمختلف محکموںکے افسران کا اجلاس،محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا

بدھ اپریل 20:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) کمشنر سبی ڈویژن سبی سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت زیارت کے ضلعی انتظامی اورمختلف محکموںکے آفیسران کا اجلاس،محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا، ضلع بھر میں جاری میگا پروجیکٹ سمیت ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کئے جائیں،مقدار اور معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ،آفیسران اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دی،کوتاہی اور غفلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ،تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن سبی سہیل الرحمن بلوچ کی زیرصدارت ضلع زیارت کے ضلعی انتظامی آفیسران و مختلف محکموں کے آفیسران کا اجلاس منعقد ہو ا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت اسداللہ کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وقاص،میجر رسالدار روزی خان کاکڑ،ایکسین ایری گیشن کبیر احمد اتماخیل ،ایس ڈی او ایری گیشن اعجاز احمد،ایکسین پبلک ہیلتھ محمد حسین،اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خان محمد ابڑو ،ایکسین بہرام کچکی ،چیف آفیسر غلام مصطفیٰ خجک ،امان اللہ ترین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ،اسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن آفیسر عبدالباسط سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلا جائزہ لیا،اور محکموں کے آفیسران کو سروسز عوام تک بروقت پہنچانے کی سختی سے ہدایات جاری کئیں،اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ عوام تک سروسز پہنچانا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری بنتی ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے تمام آفیسران کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام کے مسائل میں اضافے کی بجائے اس میں کمی لائیںعلاوہ ازیں کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ دو روزہ زیارت پہنچے جہاں پر ڈپٹی کمشنر زیارت اسد اللہ کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وقاص احمد و دیگر ضلعی افیسران نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے ساڑھے نو ارب روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا میگا پروجیکٹ مانگی ڈیم کا معائنہ کیا اس موقع پر پی ڈی زرک خان نے ڈیم کے بارے میں بریفنگ دی کمشنر سبی ڈویژن نے 26کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا زندرہ ڈیم کا بھی معائنہ کیا ایکسیئن ایریگیشن کبیر احمد نے کمشنر سبی ڈویژن کو زندرہ ڈیم کے بارے میں تفصیلا بریفنگ دی بعد ازاں کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر اسداللہ کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وقاص ،سمیت دیگر افیسران کے ہمراہ ضلع بھر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے اس موقع پر کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہے اور اس امانت کو صیح طریقے سے عوام کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کیا جائے گا اور اس میں خیانت کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا معیار و مقدارکو بہتر بنایا جائے گااور ترقیاتی کاموں کے معیار و مقدار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے اور شہر میں جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو تمام تعمیراتی فرمزاپنے تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی پہنچانا ہمارئے فرائض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عوام کے مسائل میں کمی لانا ہے نہ کہ مسائل میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :