صفائی ستھرائی کے امور میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذبرداشت نہیں کی جائے گی،قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

بدھ 25 اپریل 2018 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی کی زیر صدارت بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح ،سپرٹینڈنگ انجینئر ،چاروں زونوں کے XENاور تمام ڈپارٹمنٹل ہیڈز کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندے بھی شریک تھے قائم مقام چیرمین نے اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران کو بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذبرداشت نہیں کی جائے گی جبکہ شب برات کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات اور قبرستانوں میں جھاڑیوںکی کٹائی ،راستوں کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ روشنی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح نے گفتگو کرتے ہوئے تمام ڈپاٹمنٹل ہیڈز کو شعبہ جاتی رپورٹ مرتب کرنے اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اورنگی اور کیماڑی زون میں موجود تمام ہلکی و بھاری مشینری اور گاڑیوں کو سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرکے ان کا فیول فوری بند کردیا جائے جبکہ اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے قائم مقام چیرمین کو بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ شب برات کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی ،راستوں کو ہموار کرنے اور روشنی کے انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے چاروں زونوں کے افسران اور عملہ شب روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :