ماہی گیروں کاالیکشن میں مسلم لیگ(ن)کے بائیکاٹ کا اعلان

مسلم لیگ ن کی قیادت اور وفاقی وزراء 4سال سے زائد عرصے ماہی گیروں کو بے وقوف بنار ہے ہیں،علائوالدین ناکوا

بدھ 25 اپریل 2018 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی مرکزی ،صوبہ سندھ کی قیادت اور وفاقی وزراء نے مسائل سے دوچار ماہی گیروں کی کوئی داد رسی نہیں کی۔ حکومت سنبھالنے سے قبل ماہی گیروں سے بلند و بانگ دعوے کئے گئے مگر حکومت ملتے ہی وفاقی وزراء نے آنکھیں پھیر لیں۔ وفاقی وزراء اور گورنر سندھ پاک ماہی گیر کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کراتے رہے مگر ن لیگ کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سواء کچھ نہیںنکلے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر علاؤ الدین ناکوا نے دفتر میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان ممنون حسین ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زبیر سمیت (ن) لیگ کی مرکزی اور صوبائی قیادت حکومت کے 4سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ماہی گیروں کو مسائل حل کرنے کا لولی پاپ دے رہے ہیںشدیدمالی مشکلات سے دوچارماہی گیراب ان کے جھانسے میں ہرگز نہیں آئیں گے۔ماہی گیر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن )کو ہرگز ووٹ نہیں دیںگے۔ ہماری چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ ماہی گیروں کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لے کر مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔