سوئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

بدھ اپریل 20:54

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) تحصیل بازار سوئی میں سی این جی اسٹیشن نزد فوجا ہوٹل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،،،فائرنگ کے نتیجے میں پی پی ایل ملازم حاجی خانزادہ ولد قمبر شدید زخمی ہوگیا جسے لوگوں نے تشویشناک حالت میں پی پی ایل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے نعش ورثہ کے حوالے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔