سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے‘رفیق رجوانہ

پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ساز گار مواقع موجود ہیں، فوڈ انڈسٹری میں کوریا کی دلچسپی سے جدت کی نئی راہیں کھلیں گی ‘گورنر پنجاب

بدھ 25 اپریل 2018 20:54

سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے‘رفیق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے،عالمی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، کوریا سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں،پنجاب سرمایہ کاری کے لئے موزوں اور ساز گار مواقع موجود ہیں۔

فوڈ انڈسٹری میں کوریا کی دلچسپی سے جدت کی نئی راہیں کھلیں گی اور مقابلے کی فزاء پیدا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان روڈ، قصور میں پر کولسن لوٹے چوکو پائی کی نئی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کی قوی امید ہے کہ جلد مزید عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی بھی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ آج انٹرنیشنل برانڈ زپنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری کی ترقی کے لئے اس شعبہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے مزید بہتری آئے گی۔

اس سے قبل گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ جب افتتاح کے لئے فیکٹری پہنچے تو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خاں ، چیف ایگزیٹو آفیسر لوٹے کالسن عبدالطیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر فیتہ کاٹ کر فیکٹری کا افتتاح کیا۔