گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

بدھ 25 اپریل 2018 21:09

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی کوئٹہ میں خودکش حملے کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اورعوام کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہواہے اور پوری قوم ملک دشمن عناصر کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ گورنرنے شہداء کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :