پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں،4ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،31سیل، 104کو624300 کے جرمانے

لاہورمیںمضر صحت کیمیکلز، مصنوعی ذائقوں اور مٹھاس سے جعلی جوس تیار کرنے پر جوس فیکٹری ، ناقص انتظامات پرفوڈ پوائنٹ سربمہر ملتان میںمضرِصحت اجزاء کے استعمال،حشرات کی بہتات،ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر11بیکرز،3فوڈ پوائنٹس سربمہر راولپنڈی میںگندی مشینری کے استعمال پر مینوفیکچرنگ یو نٹ،ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر گودام،صفائی کے ناقص انتظامات پر6 فوڈ پوائنٹس سربمہر گوجرانوالہ میںاچار فیکڑی،ناقص انتظامات پرشادی ہال، گٹکا فروخت پر 2پان شاپ،کیمیکلز،کھلے رنگوںکے استعمال پر3 فوڈپوائنٹس سیل سرگودھا میںغیر معیاری اور زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے پر معروف فوڈ پرڈکشن یونٹ سر بمہر فیصل آباد میںپھپھوندی زدہ اچار فروخت کرنے پر اچار پروڈکشن یونٹ،زائدلمعیاد اشیا ء فروخت کرنے پر سوئٹس پروڈکشن یونٹ سیل

بدھ 25 اپریل 2018 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میںکاروائی کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکلز، مصنوعی ذائقوں اور مٹھاس سے جعلی جوس تیار کرنے پر معروف جوس فیکٹری اور ناقص انتظامات پرفوڈ پوائنٹ کو سربمہر کر دیاگیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر82,000ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئی60 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ پر واقع ایشئین انٹرنیشنل جوس فیکٹری پروڈکشن یونٹ کو جعلی جوس تیار کی تیاری میں مضرِ صحت کیمیکل،کاسمیٹکس کلرز ، مصنوعی ذائقوں اور مٹھاس کے لئے سکرین کا استعمال کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، مِس لیبلنگ کرنے اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم دستیابی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ زنگ آلود ہ مشنری ،کیمیکلز اور مضر صحت رنگ اور غیر معیاری اجزاء تلف کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیض آباد میں واقع بیسٹ فوڈ ساز پروڈکشن یونٹ کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، کھلے رنگ استعمال کرنے، لیبلنگ کی عدم موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے تاج باغ میں ٹاپ بیکرز، سبحان مِلک شاپ ،گڑی شاہو میں احمد علی چکن شاپ اور راجہ چکن سیل سنٹر ،ساندہ میں حافظ سوئٹس اینڈ بیکرز ،ٹائون شپ میں وقاص مِلک شاپ ،رحمان پورہ میں لیاقت سوئٹس اینڈ بیکرز ،واپڈا ٹائون میں بسم اللہ دہی بھلے اورفیروز پور میں بندو خان سوئٹس اینڈ بیکرز،اور مالمو سوئٹس اینڈ بیکرز،کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر مجموعی طور پر82,000ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںکاروائیاں کرتی ہوئے حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر14فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر123,700کے جرمانے عائد کیے اوربربر آمد شدہ 1370کلو ملاوٹی مرچیں، 717لِِٹر مضرصحت دودھ،300لٹر آئسکریم،73لٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس،180کلوہلدی،66ساشے گٹکا،50لٹر خراب آئل،66ساشے گٹکا،11کیمیکل ڈرمز،22کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف کیے گئے۔

ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئیناقص انتظامات،مضرِصحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میںواش روم کی موجودگی اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی ،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت،برتنوں میں حشرات اور چوہوں کے فضلہ جات کی مو جودگی پر8فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے متعدد فوڈ پوائنٹس کو 267,000کے جرمانے عائد کیے۔

جبکہ 52035ساشے گٹکا،50کلو حشرات زدہ مٹھائی،50کلومضرِ صحت گوشت،173کلو ناقص سبزیاں،900عدد خراب انڈے اور دیگر اشیاء موقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف7فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 60,000 کے جرمانے عائد کیے۔

فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیمزنیقوانین کی خلاف ورزی سویئٹس اینڈ بیکرز اور اچار پروڈکشن یونٹ کو سر بمہر کر دیا گیا ۔جبکہ زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 28,500کے جرمانے عائد کئے،ز ائدلمعیاد اور مضر صحت خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کئے۔

جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر60ہزار کے جرمانے عائد کئے اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ضلع سرگودھامیں کارروائیاں کر تے ہو ئے غیر معیاری اور زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے پر معروف فوڈ پرڈکشن یونٹ سربمہرکر دیا.متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 18,000کے جرمانے عائد کیے گئے