قصور،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ،دو اشتہاری مجرمان سمیت12جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ،منشیات ، ناجائز اسلحہ اور رقم برآمد

بدھ 25 اپریل 2018 21:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) تھانہ راجہ جنگ پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں دو اشتہاری مجرمان سمیت12جرائم پیشہ ملزمان گرفتارجبکہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ، ناجائز اسلحہ اور رقم وٹک 30ہزا رروپے برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات ، ایس پی انویسٹی گیشن قصور عبدالقدوس بیگ کی زیر نگرانی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ڈی ایس پی صدر محمد ناصر باجوہ کی زیرنگرانی ،ایس ایچ او محمد راحیل خاں کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈائون کیا ،کریک ڈائون کے دوران 10جرائم پیشہ ملزمان زاہد عرف کاکا،طفیل، یٰسین،آس محمد عرف آصف،اقبال،دلشاد مسیح عرف جج،عدنان عرف دانی، مشتاق عرف کاکا ،اقبال اور زاہد کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے 4.7کلوگرام چرس ،36بوتل ولائتی شراب ،20لیٹر دیسی شراب ،رقم وٹک 30ہزار روپے اور اسلحہ ناجائز پسٹل 2عدد ،رپیٹر ایک عدد برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے جبکہ ایک روز قبل سنگین مقدمات میں ملوث دو اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیاتھا،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او راجہ جنگ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :