پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ پڑتال کا شیڈول جاری

تمام نموے دو سے تین آئی ایس او اور پاکستان ایکریڈی ایشن کونسل سرٹیفائیڈ لیبارٹریوں سے چیک کروائے جائیں گے،فوڈ اتھارٹی

بدھ 25 اپریل 2018 21:18

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ پڑتال کا شیڈول ..
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ پڑتال کا شیڈول جاری کردیا۔مصالحہ جات کی تمام مصنوعات کے نمونے لیے جائیں گے ۔10مئی تک تمام کمپنیوں کو اپنے نمائندوں کی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں ۔ 15مئی سے نمائندوں کی موجودگی میں اوپن مارکیٹ سیمپلنگ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ پڑتال کیلئے تمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ 10مئی تک نمائندوں کی فہرست فراہم نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں خود مختار طریقے سے نمونے لیں گی۔ تمام نموے دو سے تین آئی ایس او اور پاکستان ایکریڈی ایشن کونسل سرٹیفائیڈ لیبارٹریوں سے چیک کروائیں گے۔سیمپلنگ مہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سالانہ شیڈول کا حصہ ہے۔ جس کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیاء خوردونوش کے سالانہ تجزیے کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ شیڈول کے مطابق تمام مصالحہ جات اور ریسیپی مکس مصنوعات کی سال میں دو بار چیکنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :