کوئٹہ ، 24 اپریل سے 30 اپریل تک حفاظتی ٹھیکہ جات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،حمید اللہ کاکڑ

پانچ سال کے بچوں کے لئے حفاظتی ٹھیکہ جات لگائی جائے گی عوام بھر پور تعاون کریں،چیئرمین پاکستان سی ایس او ز کولیشن فار ہیلتھ اینڈایمونا ئزیشن کی پریس کانفرنس

بدھ اپریل 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان سی ایس او ز کولیشن فار ہیلتھ اینڈایمونا ئزیشن چیئرمین حمید اللہ کاکڑ، حفاظتی ٹھیکہ جات کے کوارڈینیٹر محمد اسحاق پانیزئی نے کہا ہے کہ 24 اپریل سے 30 اپریل تک حفاظتی ٹھیکہ جات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پانچ سال کے بچوں کے لئے حفاظتی ٹھیکہ جات لگائی جائے گی عوام بھر پور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے پی سی سی ایچ آئی بلوچستان نے بھی اس عالمی ہفتہ کو بھر پور اندازمیں منانے کیلئے سر گرمیاں تشکیل دی ہیں تاکہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کو بھر پور سپورٹ کر رہی ہے اور ہم صوبے بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو کامیاب بنائیں گے تا کہ عوام کو حفاظتی ٹیکوں کی جانب راغب کیا جا سکے اور بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی دوسرے صوبوں سے کوریج کی کم شرح ہیں اضافہ کیا جا سکے بلوچستان میں لو گوں کا حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلق اس کی اہمیت سے واقف ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے لوگ حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو جانیں تاکہ وہ اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچا سکے اس وقت پی سی سی ایچ آئی کا صوبے میں مختلف اضلاع میں کام جا رہی ہے اور لو گوں کو شعور وآگاہی دی جا رہی ہے تاکہ بلوچستان بھر میں ای پی آئی پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے پی سی سی ایچ آئی کی ممبر تنظیمیں حفاظتی ٹیکہ جات کی عالمی ہفتہ مہم کی بلوچستان میں کامیابی کیلئے سرگرم ہیں اور انہوں نے مختلف اضلاع میں تقاریب اویرنس پروگرام اور آگہی کا اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :