سکھر،تعلیمی بورڈ سکھر امتحانات میں نقل کی روک تھام میںبری طرح ناکام

طلباء کا مستقبل دائو پر لگا دیا ،بوٹی مافیا کے آگے انتظامات دھرے کے دھرے، امتحانی مراکز میں نقل کی بھرمار ، پرچے نصف گھنٹہ قبل ہی سینٹرز سے باہر آگیا

بدھ 25 اپریل 2018 21:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) تعلیمی بورڈ سکھر امتحانات میں نقل کی روک تھام میںبری طرح ناکام،طلباء کا مستقبل دائو پر لگا دیا ،بوٹی مافیا کے آگے انتظامات دھرے کے دھرے، امتحانی مراکز میں نقل کی بھرمار ، پرچے نصف گھنٹہ قبل ہی سینٹرز سے باہر آگیا ، واٹس اپ ، گائیڈز سالڈپیپرز اور پھروں کاآزادانہ استعمال،تفصیلات کے مطابق سکھر کا تعلیمی بورڈ نہم دہم کے سالانہ امتحانات کی طرح بارہویں اور گیارہوں جماعت کے سالانہ امتحانات میں بھی بلند بانگ کے دعوئوں کے باوجود نقل کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے سکھر, خیرپور, نوشہروفیروز اور گھوٹکی اضلاع میں قائم کیے گئے ایک سو دس امتحانی مراکز میں بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ہوا پرچہ نصف گھنٹہ قبل ہی امتحانی مراکز سے باہر آکر بوٹی مافیا کے ہاتھوں چڑھ گیا پھر کیا تھا بوٹی مافیا ایک بار پھر تعلیمی بورڈ کے انتظامات کی دھجیاں بکھرتے ہوئے اپنے امیدواروں کو نقل کرانے میں کامیاب ہو گئی امیدوار دھڑلے سے بلا خوف وخطر گائیڈوں, سالڈ پیپرز اور پھروںاور جدید ٹیکنالوجی واٹس اپ کا آزادانہ استعمال کرتے رہے تعلیمی بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے تشکیل دی جانیوالی ٹیمیں بھی بوٹی مافیا کے سامنے بے بس نظر آئی امیدوارو کو امتحانی سینٹرز میں نقل سے نہ کوئی روکنے والا نظر آیا اور نہ ٹوکنے والا جبکہ جن کو انہیں نقل سے روکنا تھا وہ خاموش تماشائی بنے رہے دوسری جانب سے کئی امتحانی سینٹرز میں کرسیاں کم پڑ جانے کی وجہ سے انتظامیہ کو ڈیکوریشن سے کرسیاں منگوانی پڑی جبکہ امتحانی سینٹروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پانی کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہے سکھر کے شہریوں نے امتحانی مراکز پر کھلے عام نقل کرانے والے عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیمی بورڈ سکھر کی نااہلی قرار دیتے ہوئے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقل کی روک تھام کیلئے موئثر اقدام کریں ۔

متعلقہ عنوان :