کراچی،چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی کے یو جے دستور کے انتخابات میں طارق ابوالحسن صدر اور حامد الرحمان سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی

بدھ 25 اپریل 2018 21:21

کراچی،چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی کے یو جے دستور کے انتخابات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کے یو جے دستور کے انتخابات میں طارق ابوالحسن صدر اور حامد الرحمان سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے ترجمان پی ایس پی کے مطابق مصطفی کمال نے اپنے ایک بیان میںکہاہے کہ کے یو جے کے دیگر منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈیٴْ ممبران کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں صحافی برادری عوام کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے اور عوام کو حقائق سے اگاہ کرتی ہے عوام کیلئے صحافی برادری کی بہت قربانیاں ہیں جس پر صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہے امید ہے منتخب باڈی آزادی صحافت کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ #