Live Updates

نواز اور عمران کیساتھ کام نہیں کرسکتا،ہماری سوچ ان سے مختلف ہی:بلاول زرداری

ن لیگ ووٹ کو عزت دو کی بات کررہی ہے لیکن جمہوریت کے فلسفہ سے عاری ہے،حکمران جماعت کی جانب سے بجٹ پیش کرناپری پول دھاندلی ہے پیپلز پارٹی سے جو علیحدہ ہو نے والوں کودوبارہ وہ مقام نہیں مل سکا،نوجوان سیاست دانوں سے لوٹا ازم کی توقع نہیں تھی،چیئرمین پی پی پی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 21:21

نواز اور عمران کیساتھ کام نہیں کرسکتا،ہماری سوچ ان سے مختلف ہی:بلاول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے ساتھ کام نہیں کرسکتا ان کی اور ہماری سوچ میں بہت فرق ہے ،پارٹی منشور پر کام ہو رہا ہو اسی کو لے کر عوام میں جائیں گے،ن لیگ بجٹ پیش کر کہ آئندہ حکومت کا حق چھین رہی ہے،ن لیگ کی جانب سے بجٹ پیش کرناپری پول دھاندلی ہے،ن لیگ ووٹ کو عزت دو کی بات کررہی ہین لیکن جمہوریت کے فلسفہ سے عاری ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی حکومت پانچ بجٹ پیش کرسکتی ہے اور یہ کام موجودہ حکومت کرچکی ہے ،ن لیگ بجٹ پیش کر کہ آئندہ حکومت کا حق چھین رہی ہے، اب بجٹ پیش کرنے کا حق نئی حکومت کا ہے ،ن لیگ کی جانب سے بجٹ پیش کرناپری پول دھاندلی ہے اورن لیگ بجٹ میں نئی اسکیم نہیں دے سکتی ،اس حکومت کوصرف چند ماہ کے بجٹ پیش کرنے کا اختیار ہے،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے تین وزرا اعلی نے بائیکاٹ کیا ،چوتھا وزیر اعلی نے بھی ہماری حمایت کی، ن لیگ کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ نئی منتخب پارلیمنٹ کا حق ہے کہ بجٹ پیش کرے جبکہ ن لیگ نہ صرف اگلی حکومت کا حق کھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے جانے والے کسی مخصوص شخص پربات نہیں کرنا چاہتا،یہاں سے جانیوالے لو گوں کودوسری جماعتوں میں وہ عزت نہیں ملی ، لوٹاازم جمہوریت کے لیے درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو پارٹی جمہوریت کی بات کر رہی ہے ان کا اداروں میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور نیب قوانین ختم کرنا چاہتی ہے مگر نیب کا قانون ابھی ختم نہیں ہونا چاہیے یہ ٹھیک وق وقت نہیں ،پیپلز پارٹی نیب کے قانون کو مزید مستحکم اور جاندار بنائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اداروں کے ٹکرائو کے خلاف ہے کیونکہ عدلیہ سے محاز ارائی ملک کے مفاد میں نہیں ،ن لیگ ووٹ کو عزت دو کی بات کررہی ہین لیکن جمہوریت کے فلسفہ سے عاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے جو علیحدہ ہوا انہیں وہ مقام دوبارہ نہ مل سکا،نوجوان سیاست دانوں سے لوٹا ازم کی توقع نہیں تھی اورمیرے بہت سارے نظریات ہیںجو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں پارٹی ان سے ناراض ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نگران وزیر اعظم سے متعلق پیپلز پارٹی کی مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ساری سیاسی جماعتوں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ ہماری کاوشوں سے لگایا گیا ہے ورنہ ن لیگ والے اس حق میں نہیں تھے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اس لئے ضیا الحق، مشرف کی باقیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ضیا الحق کی باقیات سے لڑنے کے لئے مشرف کی باقیات کا ساتھ دینے کا کوئی جواز نہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایشوز کی سیاست کرنا چاہتی ہے گالم گلوچ کی نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات