سجاول، شدید گرمی کے ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی سیسنگین صورتحال پیداہوگئی

بدھ 25 اپریل 2018 21:24

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) سجاول میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیاہے ،پورے ضلع میں شدید گرمی کے ساتھ بجلی بندہونے اور پانی کی عدم دستیابی نے سنگین صورتحال پیداکردی ہے ، دیہی علاقوں میں پانی نہ ہونے کے ساتھ شہری علاقوں میں پانی کے ذخائرختم ہورہے ہیں ، چھ ماہ سے علاقے میں زرعی پانی فراہم نہیں کیاجارہاہے جس سے علاقے میں فصلیں تباہ ہوکررہ گئی ہیں، جبکہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے مہینے میں چارپانچ روز کے لئے مختلف شہروں کو پینے کا پانی فراہم کیاجارہاہے جس میں بھی پوراپانی نہ ملنے سے شہری علاقوں کی لاکھوں عوام پریشان ہیں ،چندماہ پہلے بھی تین مہینے تک پانی فراہم نہیں کیاگیاجبکہ گذشتہ ماہ بھی صرف ایک دن کے لئے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کیاگیا جبکہ اب نئے شیڈول کے مطابق سجاول ضلع کے مختلف علاقوں کو پانچ سے سات روز پانی فراہم کرنے کا اعلان کیاگیاہے تاہم اس میں مزید تین دن لیٹ کا شیڈول دیاگیاہے ، کوٹری ڈائون اسٹریم میں پانی کی قلت کی وجہ سے تمام نہروں میں وارہ بندکی گئی ہے تاہم پنیاری سرکل کی دو ڈویزن اپرپنیاری اور لوئرپنیاری میں پانی کی فراہم شیڈول کے مطابق بھی نہیں کی جارہی ہے ، اپرپنیاری ڈویزن میں ٹنڈومحمد خان اور حیدرآباد کے علاقے آتے ہیں جبکہ لوئرپنیاری ڈویزن سے سجاول ضلع کی نہروں کو پانی فراہم کیاجاتاہے ، محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب سے علاقے میں شیڈول کے مطابق پانی فراہم نہ کرنے پر شدید احتجاج کیاگیاہے ،مقامی شہریوں نے الزام عائدکیاہے کہ پنیاری سرکل کے لئے فراہم کردہ پانی کو اپرپنیاری میں بااثرافراد کو فراہم کردیاجاتاہے لیکن نیچے پورے ضلع سجاول کے شہروں اور ٹیل کاپانی ہڑپ کیاجارہاہے ، انہوں نے لوئرپنیاری ڈویزن کے انجنئرامجد جتوئی پر شدید نوعیت کے الزامات بھی عائد کئے ہیں جو پانی کو فروخت کرنے میں مصروف ہے لوئرپنیاری ڈویزن میں سجاول ، بٹھورو، دڑو، جاتی بیلو، شاہ عقیق ،چوہڑجمالی ،شاہ بندر کی بڑی آبادیوں سمیت ضلع بھرکے آٹھ لاکھ سے زائد انسان اور لاکھوں جانور مویشی تازہ پانی نہ ملنے سے انتہائی آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبورہیں جبکہ زراعت اور فصلیں تباہ ہورکررہ گئی ہیں ،مذکورہ افسرکے خلاف کئی مرتبہ احتجاج کئے گئے ہیں جبکہ ٹائون کمیٹی سجاول کی جانب سے پانی نہ فراہم کرنے پر ان کے خلاف کاغذی کاروائی بھی کی گئی ہے ، مقامی شہریوں کا کہناہے کہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق علاقے میں پانی فراہم کیاجائے ، اور آبپاشی افسران کے خلاف کاروائی کی جائے مصنوعی بحران پیدا کرکے لوگوں کو پیاساماررہے ہیں،

متعلقہ عنوان :