خودکش حملوں کی تحقیقات کے لئے فرانزک ٹیم کل کوئٹہ پہنچے گی،عبدالرزاق چیمہ

سی ٹی ڈی کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم مختلف پہلوئوں کی روشنی میں تفتیش کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے،آئی جی کوئٹہ

بدھ 25 اپریل 2018 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے خودکش حملوں کی تحقیقات کے لئے فرانزک ٹیم کل کوئٹہ پہنچے گی جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم مختلف پہلوئوں کی روشنی میں تفتیش کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالزاق چیمہ نے بتایا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونیوالے خودکش حملوں کی تحقیقات کے لئے سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقاتی عمل میں آگے بڑھا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقاتی عمل میں آگے بڑھایا جائے جس کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہے اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ اور کرائم سین کو محفوظ رکھا گیا ہے جس کی تحقیقات کے لئے آج دو رکنی فرانزک ٹیم کوئٹہ پہنچ رہی ہے جو جائے وقوعہ کا دورہ کر کے وہاں سے شواہد اکٹھے کرے گی جس کی روشنی میں تحقیقاتی عمل میں آگے بڑھایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :