چمن لیویز نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

بدھ 25 اپریل 2018 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) چمن لیویز کے عملے نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی اسسٹنٹ کمشنر حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ چمن اور ملحقہ علاقوں میں امن وامان کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف بھی کا رروائی کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ جرائم کے وارداتوں پر قابو پایا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لیویز کے عملے نے پاک افغان بارڈر پر بڑھتی ہوئی ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ایک ڈاکو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے ہماری کوشش ہے کہ امن کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جس کے لئے لیویز اور انتظامیہ دن رات محنت کر رہی ہے ہماری عوام سے یہی درخواست ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لئے لیویز اور دیگر انتظامیہ کیساتھ تعاون کرے ۔

متعلقہ عنوان :