کوئٹہ ،ائیر پورٹ روڈخودکش حملے میں شہید ہونیوالے 6 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

بدھ 25 اپریل 2018 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر خودکش حملے میں شہید ہونیوالے 6 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالرزاق چیمہ ،ریجنل پولیس آفیسر وڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت دیگر پولیس آفیسران ، سول اورعسکری حکام کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد جنازے میں موجود تھی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید ہونیوالے 6 اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی جہاں پر شہداء کی ان کے آبائی علاقوں اور قبرستانوں میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں تدفین کی گئی اس موقع پر شہداء کے لواحقین اور دیگر علاقے کے معتبرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔