قلات،محکمہ ہیلتھ اور یونیسیف کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت اور صفائی مہم کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام

بدھ 25 اپریل 2018 21:24

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) قلات میں محکمہ ہیلتھ اور یونیسیف کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت اور صفائی مہم کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک میں ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی ڈاکڑ محمد اقبال نورزئی اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے والک کے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر واک کرتا ہوا پھر ہسپتال پہنچا جہاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو اور ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمدشہی نے ڈی سی قلات کو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیا اس موق پر ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ صفائی مہم نہایت ضروری ہیں محکمہ صحت کے ہیلتھ ورکرز ماں اور بچے کی صحت اور دیگر وبائی امراض کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کریں زچہ و بچہ کی ویکسینیشن کے حوالے سے گھر گھر جاکر خواتین کے معلومات فراہم کریں صحت اور صفائی کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کریں اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری ہیپاٹئٹس بی کے ویکسینیشن اور علاج کے حوالے سے جاری مہم کو عوام خصوصاًً خواتین تک پہنچائیں کیونکہ خواتین کے اکثر معلومات نہیں ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز لوگوں میں صفائی کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کریں تاکہ لوگ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :