12 مئی کو منگچر میں منعقدہ شہدائے مستونگ کانفرنس بلوچستان کی سیاست بدل دیگی،رہنما جے یوآئی اقلیتی ونگ

بدھ 25 اپریل 2018 21:24

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی ونگ کے صدر انیل کمار سیکریٹری جنرل سری چند لہڑی اور دیوان ہری چند لہڑی نے کہا ہے کہ12 مئی کو منگچر میں منعقدہ شہدائے مستونگ کانفرنس بلوچستان کی سیاست بدل دیگی اس تاریخی شہدائے مستونگ کانفرنس سے قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان اہم خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ 12مئی کو منگچر میں ہونے والے شہدائے مستونگ کانفرنس بلوچستان میں ایک نئی تاریخ رقم کریگی اس تاریخی جلسہ سے قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدر ی صوبائی امیرشیخ الحدیث مولانا فیض محمد سمانی صوبائی سیکریٹری جنرل ملک سکند رخان ایڈوکیٹ اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے انہوں نے جمعیت کے کارکنوں سے اپیل کی ہیکہ وہ شہدائے مستونگ کانفرنس کی تیاریاں تیز کریں اور جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :