الپوری ، درہ آدم خیل کوئلہ کان میں دھماکے سے جان بحق ہونے والے چھ کان کنوں کی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئیں

بدھ 25 اپریل 2018 21:24

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) شانگلہ سے تعلق رکھنے والے درہآدم خیل کوئلہ کان میں دھماکے سے جان بحق ہونے والے چھ کان کنوں کی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئیں۔آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد تکفین و تدفین۔علاقہ سوگوار۔ہر انکھ اشکبار رہی ۔ رواں ماہ میں چوتھے کوئلہ کان حادثہ میں بھی بدقسمی شانگلہ کے محنت کش لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے شام خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے دور رفتہ علاقہ کالا خیل کنڈولی میں کوئلہ مائن نمبر7اور 8 میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کان کن کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس سے کوئلے کانوں میں موجود چھ افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے جبکہ پانچ کان کن شدید زخمی ہوگئے،انتظامیہ کی طویل کوششو ں کے بعد میتوں کو نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

تمام میتوں کو شانگلہ پہنچا یا جاکر نماز جنازہ کے بعد اپنے ابائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیاجبکہ اسی حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو خیبر ایجنسی کی مقامی ہسپتال میں داخل کرنے کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے ،جن کی حالات خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں ۔جان بحق ہونے والوں میں شاہ سید،بخت عالم ساکنان اولندر الپوری جبکہ نثار خان، کریم اللہ،بصر اللہ،کریم خان ساکنان مخوزو پورن شامل ہیں۔رواں ماہ کوئلہ کانوں میں یہ چوتھا حادثہ ہے جس میںہر ایک میںبدقسمتی سے شانگلہ کے محنت کش لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ تدفین کے دوران علاقے میں سخت غم کا سماں تھا ، ہر آنکھ اشکبار رہی ۔افسوسناک واقعے پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے اظہار افسوس کیا۔۔

متعلقہ عنوان :