الپوری ، شانگلہ میں کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹورز بند

ڈاکٹرز پریشان اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا، ڈرگ اینڈ کیمسٹ کا اپنے مطالبات تک شٹر ڈائون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

بدھ اپریل 21:27

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) شانگلہ میں کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹورز بند ۔ڈاکٹرز پریشان اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔ڈرگ اینڈ کیمسٹ کا اپنے مطالبات تک شٹر ڈائون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ڈرگ ایکٹ میں تجویز کردہ ترمیم پر کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئی،صوبائی حکومت کی ترمیم کو متنازعہ اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے اپنے میڈیکل سٹوروں کو تالے لگادئے گئے ،بدھ کے روز ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے ایکٹ کی مخالفت میں شٹرڈائون کیا ،میڈیکل سٹور مالکان نے احتجاجاً اپنی بازووں پر سیاہ پٹی باندھی تھی اور اپنے ہر سٹور پر ایکٹ کے خلاف بینرز اویزاں کئے تھے جس پر صوبائی حکومت کے ظالمانہ ایکٹ نافذ کرنے کے نعرے درج کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ادھر ڈاکٹروں نے مریضوں کو باہر سے دوائیاں تجویز کی تھی جبکہ سٹورز بند تھے جس سے ایک طرف ڈاکٹرز شدید پریشان تھے تو دوسری طرف دور دراز سے آنیوالے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض بھی شدید ذہنی کوفت کا سامنا کر رہے تھے ۔عوامی حلقوں نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے خاموشی کے بجائے معاملے کو سنجیدہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کو بٹھا کر معاملہ کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :