Live Updates

وہ کون تھا جس نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے قائل کیا، ندیم افضل چن نے نام بتا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اپریل 2018 19:38

وہ کون تھا جس نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے قائل کیا، ندیم افضل چن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018ء) ندیم افضل چن نے اس شخصیت کا نام بتا دیا ہے جنہوں نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے قائل کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر اور دیرینہ رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اپنی شمولیت کے حوالے سے ندیم افضل چن نے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن بتاتے ہیں کہ ان کے والد انہیں مسلسل قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ انہیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لینی چاہیئے۔

تاہم دوسری جانب ان کے قریبی دوست انہیں کہتے تھے کہ انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ ان کی جو بھی عزت ہے وہ پیپلز پارٹی کے باعث ہے۔ ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالاخر اپنے والد کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ ان کا یقین ہے کہ کسی بھی شخص کی عزت یا ذلت کا معاملہ صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے نہ کے کسی سیاسی جماعت کے ہاتھ میں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات