بچوں کو کسی بھی صورت جان لیوا امراض سے بچائیں گے، وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑو
بدھ 25 اپریل 2018 21:27
(جاری ہے)
بچوں کو کسی بھی صورت ان جان لیوا امراض سے بچائیں گے ماضی میں ان خطرناک بیماریوں کی وجہ سے ہزاروں بچے موت کے منہ چلے گئے ہیں اس کے ساتھ یہ موذی امراض بچوں کو جسمانی اور دماغی طور پر بھی متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایک پسماندہ معاشرہ ہے اور اکثر والدین ان بیماریوں کے خطرات سے لاعلم ہیں اس لئے ضروری ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی صحت اور صفائی کے بارے میں آگاہی دینی چاہیئے ۔صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو نے (EPI)ای پی آئی کے کاروندوں ، سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کی صحت کے حوالے سے انتھک کوششوں کو سراہا اور مزید کہا کہ ای پی آئی ( EPI) کے ورکرز گھر گھر جاکر ان جان لیوا بیماریوں کی روک تھام کیلئے کوشش کریں ۔ ایسی بیماریوں کے تدارک سے ہماری آنے والی نسل ان بیماریوں سے محفوظ رہے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی اچھی صحت کیلئے آگاہی مہم اشد ضروری ہے۔ محکمہ صحت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کرتی رہے گی اس موقع پر روٹا وائرس ویکسین متعارف کرایا گیا جوکہ ان بچوں کو پلایا جاتا ہے جن کی عمرچھ سے دس ہفتوں کے درمیان ہواس ویکسین کے پلانے سے بچوں کو مختلف قسم کے فوری امراض سے بچایا جا سکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں میں اس ویکسین کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد (EPI) ای پی آئی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے تاکہ اس طرح کے جان لیوا امرض کا خاتمہ ہوسکے ۔ تقریب کے اختتام پر وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑو نے اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ایک بچے کو روٹا وائرس ویکسین کے قطرے پلائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
-
معیشت کی بہتری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.